اسپینش لڑکی سرگودھا کے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئے، قبول اسلام کے بعد بیاہ رچالیا

سرگودھا (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر دوستی ، اسپینش لڑکی شادی کے لیے پاکستان آ گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا کے علاقے چبہ پرانا کے رہائشی عدنان رانجھا کی اسپینش لڑکی کلوٹا ویرونیکا سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی ، اسپینش لڑکی نے پاکستان آ کر عدنان رانجھا سے شادی کر لی ۔ شادی کے بعد کلوٹا ویرونیکا نے اپنا نام علیشا رکھ لیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھانوں کی مداح ہو گئی ہیں ۔بیٹے کی گوری بہو آنے پر لڑکے کے خاندان والے بھی خوشی سے نہال ہو گئے۔ والدین کا کہنا تھا

کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اتنی خوبصورت بہو ملی جبکہ اس سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ اس نے اسلام قبول کر کے اپنا نام بھی بدل دیا ہے ۔ گھر والوں نے دونوں کی شادی دھوم دھام سے کروائی اہل علاقہ کی خواتین بڑی تعداد میں رانجھا خاندان کی نئی نویلی گوری دولہن کو دیکھنے کے لیے آ رہی ہیں، دلہنیا کہتی ہے کہ اگرچہ انہیں پاکستان آنے سے ڈرایا گیا تھا لیکن یہاں پر سب کی محبت نے میرے دل جیت لیے، دلہنیا مقامی لوگوں کی محبت اور چٹ پٹے پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button