ن لیگ کے رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ثنااللہ زہری نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آج سے نواز شریف کی جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے، آج سے نواز شریف سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اصل روپ گلی گلی گھر گھر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کےساتھ تو ایسی بے وفائی کی کہ ان کا انتخابی حلقہ ہی توڑ دیا گیا، اس کے باوجود عبدالقادر بلوچ نے پارٹی سے وفاداری نبھائی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار کھوسہ اور غوث علی شاہ کی مثال سب کے سامنے ہے، 2018 میں ن لیگ کا

ٹکٹ لینے کو کوئی تیار نہیں تھا، میں نے اور جنرل قادر نے ن لیگ کا ٹکٹ لیا، ہم جب ن لیگ میں شامل ہوئے تو بلوچستان میں اسے کوئی پوچھتا نہیں تھا۔ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے سے ایک رات پہلے شہنشاہ عالم فیصلہ کررہے تھے کون اسٹیج پر بیٹھے گا کون نہیں، نوازشریف سن لو ۔بلوچستان ہمارا ہے، ہم تمہیں دکھائیں گے بلوچستان تمھارا ہے یا بلوچوں کا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھگوڑا بن کر لندن میں بیٹھ گیا ہے، نوازشریف آپ مودی کےایجنڈےپرگامزن ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے سابق لیگی رہنما عبد القادر بلوچ نے کہا تھا کہ میں اپنے چیف کے خلاف کوئی بات نہیں سُن سکتا، آج جو بھی عزت ہے وہ پاک فوج کی وجہ سے ہے، آئندہ کا فیصلہ مشاورت کے بعد کروں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button