ڈالر مزید گرنے کیلئے تیار، آ نیوالے دنوں میں کتنا سستا ہوجائیگا،جانئے

کراچی(نیوز ڈیسک)گزشتہ کئی روز سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظرجلد امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے کی کم ترین سطح پر آنے کی پیش گوئی کردی گئی۔ کرنسی ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان خان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے سخت ترین اقدامات کی وجہ سے ملک میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار ختم ہوگیا ، جس کے نتیجے میں بیرونی ممالک سے قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ترسیلات زر کی آمد میں اضافہ ہوچکا ہے ، اس کے باعث پچھلے 4 ماہ سے ماہانہ بنیادوں پر

پاکستان میں ترسیلات زر کی آمد 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے ، اس کے علاوہ مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بھی بڑھ چکی ہے جو ڈالر کی قدر میں ہونے والی کمی کی بڑی وجہ ہے۔ملک بوستان نے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی مطلوبہ شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے سخت ترین اقدامات سے حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار ختم ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں بیرونی ممالک سے قانونی چینلز کے ذریعے ترسیلات زر کی آمد بڑھ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے ماہوار بنیادوں پر ترسیلات زر کی آمد 2ارب ڈالر سے تجاوز ہوگئی ہے اور مقامی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد بڑھ گئی ہے جو ڈالر کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی، گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں کمی لیکن یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ہوا، ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.16 روپے گھٹ کر 159 روپے 09 پیسے پر بند ہوئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.10 روپے کی کمی سے 159.30 روپے پر بند ہوئی۔انٹربینک مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 49 پیسے بڑھ کر 188.44 روپے پرآگئی، جب کہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 188.50 روپے ہوگئی، انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 85 پیسے بڑھ کر 209 روپے ہوگئی، جب کہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 208.50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button