جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک لوٹا پیسا واپس نہیں کروگے آپ کو نہیں چھوڑوں گا،عمران خان

حافظ آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیغام دینا چاہتاہوں ، اپوزیشن کا مقابلہ عمران خان سے ہے،جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک لوٹا پیسا واپس نہیں کریں گے، آپ کو نہیں چھوڑوں گا، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر سازش کررہاہے کہ فوج کے اندر بغاوت کی جائے۔انہوں نے حافظ آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں شاندار استقبال کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج ہم نے حافظ آباد یونیورسٹی اور 400بیڈز کا ڈسٹرکٹ ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اس کو بہت جلدی بنائیں کیونکہ یہ یونیورسٹی اور ہسپتال آپ کی ضرورت ہے۔مجھے اس چیز کی خوشی ہے کہ

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ 2020ء تک 50فیصد پنجاب کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے غریبوں کے لیے پناہ گاہوں کا منصوبہ شروع کیا، روٹی ،کپڑا اور مکان کی بات تو پہلے بھی کی گئی لیکن اب حقیقی معنوں میں غریب اپنا گھر بناسکیں گے، نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے تحت غریب لوگ بھی اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کے لیے 5 فیصد سود پر عوام بینکوں سے قرضے لے سکیں گے،ملک سےغربت کم کرنے کے لیے پالیسیاں بنارہےہیں، پختونخوا میں کوئی بھی جماعت دوبارہ برسر اقتدار نہیں آئی لیکن 2018 میں پی ٹی آئی کو دوبارہ موقع ملا، خیبرپختونخوا میں 9 فیصدغربت کم ہوئی اس لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کو دوبارہ ووٹ دیا۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی کے لیے ہم کام کررہے ہیں، ان کے دور میں نیب غلام تھا جب کہ ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ ہے، ہم نے ان کے خلاف نئے کیسز نہیں بنائے، یہ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے تھے، جب ان کا سرکس لگتا ہے تو اس میں سب قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ان لوگوں نے پوری کوشش کی کہ منہگائی ہوگئی ہے اسے نکال دو، یہ کہتے ہیں کہ ان سے چوری کا نہ پوچھا جائے، جب میں نہیں مانا تو انہوں نے اداروں پر حملے شروع کیے، یہ جتنے مرضی جلسے کریں جب تک لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے انہیں نہیں چھوڑوں گا۔نواز شریف سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے ایسی عجیب شکل بنائی کہ کابینہ میں بھی 2 خواتین کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن

لندن جاتے ہی نواز شریف کی ساری بیماریاں ختم ہوگئیں، نواز شریف اپنی چوری بچانے کے لئے اس حد تک پہنچ گئے کہ بھارت کی زبان بول رہے ہیں، انھوں نے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف پر حملے شروع کردیے، وہ آدمی لندن میں بیٹھ کر ہماری فوج کے خلاف سازش کررہا ہے، میں پہلا کپتان تھا جس نے بھارت جاکر ان کی ٹیم کوہرایا، میں نوازشریف جیسے میر جعفر، میر صادق اور میر ایاز صادق کامقابلہ کروں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button