بیت اللہ اور روضہ رسولﷺ کی رونقیں بحال ہونے لگیں

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں عمرہ کی دوبارہ سے اجازت دی گئی تھی۔ جس کے باعث کئی ماہ سے عمرہ کو ترستے لوگوں نے دھڑادھڑ آن لائن درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ یکم نومبر سے سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو بھی عمرہ کے لیے سعودیہ آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد آہستہ آہستہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی و روضہ شریف کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔لوگوں کی بڑی گنتی عمرہ، زیارت اور نماز کی ادائیگی کے لیے آ رہی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ، زیارت اور نماز کے

لیے 20 لاکھ افراد نے اندراج کرا لیا ہے۔ جنہیں اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں نے بھی عمرہ، زیارت روضہ شریف اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی ہے۔پابندی ہٹنے کے بعد مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ روضہ نبوی پر بھی ایک1 لاکھ 32 ہزار کے قریب افراد حاضری دے چکے ہیں۔ روضہ شریف پر 83 ہزار افراد بھی اجازت نامے حاصل کرنے کے بعد نماز ادا کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ روضہ مبارک کی زیارت اور اس متبرک مقام پر نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے ’اعتمرنا‘ ایپ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔اجازت نامے کی تاریخ کے روز ہی روضہ اطہر کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا جن میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینٹائزیشن سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔اعتمرنا ایپ کے بغیر بغیر وہاں کسی کو نماز اور سلام کے لیے پہنچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button