بلاول بھٹو کا فوجی قیادت کا نام لینے سے متعلق بیان ، مریم نواز کاناقابل یقین ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کرنا پی ڈی ایم کوتوڑنے کی ناکام کوشش ہے ، بلاول نے انٹرویومیں کوئی ایسی بات نہیں کی جس پراعتراض ہو۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور میں بچے نہیں ہیں ، ہمیں سب معلوم ہے کہ اس بیان کو پیش کرنے کا مقصد کیا ہے ، درحقیقت بلاول کی طرف سے دیے گئے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں کی گئی جس پر ہمیں اعتراض ہو ، ہم جانتے ہیں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان کو توڑ مروڑ کرپیش کرنا اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان

ڈیموکریٹک موومنٹ کوتوڑنے کی ناکام کوشش ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے ووٹ کو چوری ہونے سے بچانا ہے، اس بار عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹوں کو ہرائے گی، اور 15 نومبر کو ووٹ کو عزت دے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیازی حکومت اب کچھ دنوں کی مہمان ہے، عمران خان گھبرائے ہوئے ہیں اور انہیں نوازشریف یاد آتے ہیں، ان کی حکومت کا حال عوام دیکھ چکے ہیں اس لئے گلگت کے عوام انہیں مسترد کریں گے، ووٹ چوری کرنے والوں کے سامنے عوام نے کھڑے ہونا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button