معروف اداکارہ کے قتل کا معاملہ،بیٹے نے والدہ کو قتل کرنے کی لرزہ خیز وجہ بتادی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گذشتہ روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قتل کا ایک لرزا خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں غیر مردوں سے تعلقات کے شبہ میں 50 سالہ مقامی اداکارہ ثمینہ خٹک کو ان کے سگے بیٹے نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ ثمینہ خٹک شوبز دنیا میں نینا علی کے نام سے جانی جاتی تھی وہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں اکیلی رہائش پذیر تھیں جنہیں ان کے سگے بیٹے احمد شہروز نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹا موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ اسے شبہ تھا والدہ کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، احمد شہروز نے مزید بتایا کہ میں لوگوں کی باتیں سن سن کر تنگ آ گیا تھا اور برادشت سے باہر ہو گیا تھا اس لیے اس فعل کا ارتکا ب کیا۔مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی نے 2 شادیاں کی تھیں لیکن ناکامی کی وجہ سے دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی ، تاہم اس کے بیٹے احمد شہروز کو شک تھا کہ اس کی ماں کے غیر مردوں کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی بناء پر اس نے غیرت کے نام پر اسے قتل کردیا۔ دوسری طرف صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے علاقے بستی گشکوری میں شوہر کی دوسری شادی کرنے کے شک میں مبتلا بیوی نے اپنی 2 سالہ بچی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق خاتون کو شک تھا کہ اس کے شوہر نے چوری چھپے دوسری شادی کی ہوئی ہے ، جس کی بناء پر اس کی اپنے شوہر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جو کہ بڑھتے بڑھتے شدید جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی ، اس دوران خاتون نے طیش میں آکررات کو تیز دھار آلے سے اپنی 2 سالہ سگی بیٹی کا گلا کاٹ دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button