بیس لیگی رہنماعبدالقادر بلوچ کے ساتھ استعفیٰ دینے کیلئے تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیانئے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ20 لیگی رہنما بھی استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاس پی پی کا وفد آیا تھا۔بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر مشورے کے بعد فیصلہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف فوج کو یہ کہتے ہیں کہ کوئی آرڈر آرمی چیف کی طرف سے آتا ہے تو اس کو دیکھیں گے۔

اگر غیر آئینی تو عمل نہ کریں۔اس کی بنیاد پر فوج میں تفرقہ پڑ سلتا ہے۔ یں ایک ریٹائرڈ فوجی ہوں ، فوج کی وجہ سے میری عزت ہے۔مجھ سے اب تک ن لیگ کے کسی رہنما نے رابطہ نہیں کیا۔شاہد ثناءاللہ زہری استفعیٰ نہ دیں۔عبدالقادری بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی چھوڑنے والے وہ اکیلے نہیں بلکہ پارٹی کے تقریبا 20 رہنما بھی میرے ساتھ استفعیٰ دیں گے۔عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہو چکا ہوں تاہم آج مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرونگا بلکہ تحریری استعفیٰ بھی بھجوا دوں گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی بنیادی وجہ کوئٹہ کے جلسہ میں میاں محمد نوازشریف کا بیانیہ ہے۔ اس بیانیہ پر میں اتفاق نہیں کرتا۔ میں آج جو کچھ ہوں وہ پا ک فوج کی وجہ سے ہوں نوازشریف کی جانب سے جونیئر افسروں کو عسکری قیادت کے خلاف اکسانے کا عمل قابل قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میر علی جتک نے بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کا پیغام بھیجا پہنچایا تھا دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لا ئحہ عمل طے کریں گے۔مسلم لیگ(ن) کے منحرف صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے آج اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی واپسی کی گنجائش موجود نہیں ہے پارٹی کے ساتھ کئی سال تک مخلص رہے اور فعال و متحرک بنانے میں کردارادا کیا تاہم اب حالات کو ناقابل واپسی بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button