ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈائون کا وقت آگیا، کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد اہم اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ماہرین صحت کی طرف سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ ہمیں لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ماہر صحت ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، جب کہ کل وزیراعظم عمران خان نے دو جگہوں پر جلسوں سے خطاب کیا ، حالاں کہ وزیراعظم کو تو دوسروں کے لیے مثال بننا چاہیئے ، دوسری طرف الیکشن کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بھی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ایک میلہ لگا ہوا ہے ، لگتا ہے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو پتہ ہی نہیں ہم کسی وباء کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے عوام ماسک کا استعمال کریں ، اس کے ساتھ ساتھ عوام رش والی جگہوں پر سماجی فاصلہ بھی یقینی بنائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 16 ہزار 912 زیرعلاج ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 21 ہزار 302 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 922، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 399 اور سندھ میں 2 ہزار 667 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 288، اسلام آباد میں 236، بلوچستان میں 153، ‏گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 107 ہو گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button