لوٹوں کیساتھ کیا سلوک کرنا ہے؟مریم نواز نے کارکنان کو نیاٹاسک دیدیا

اسکردو (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا، لوٹوں کی جگہ واش روم میں ہے، میں جلسے میں کہا لوٹوں کا گھیراؤ کرو، تومیرے اپنے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا کے سوال پرکہا کہ ہم وہ نہیں کہہ رہے تھے، جبکہ ہم وہی کہہ رہے تھے، ہم لوٹوں کا گھیراؤ کریں گے، لوٹوں کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔انہوں نے اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو کے عوام نے مریم نواز تیری آواز کا نعرہ لگا کر ہمیشہ کیلئے ساتھ باندھ لیا ہے۔ مریم نواز اللہ کو گواہ بنا کر کہتی ہے نوازشریف کی طرح عوامی

خدمت کروں گی۔ گلگت بلتستان میں عوامی جذبے کو دیکھ کر اگر دھاندلی سے ہرا دیا گیا، تو گلگت بلتستان اور پاکستان اس رزلٹ کو نہیں مانے گا۔اسکردو کے لوگوں کہاجاتا ہے کہ گلگت بلتستان ہمیشہ وفاقی حکومت کے ساتھ جاتا ہے، کیا گلگت بلتستان جاتی ہوئی حکومت کے ساتھ جائے گا؟جس کی دنوں میں چھٹی ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈھائی سال قبل دھاندلی سے آئے تھے تو ڈھائی سال میں حالت ہوگئی ہے کہ جگہ جگہ گھبرائے گھبرائے پھر رہے ہیں، کہتے ان کے جلسوں سے میرے وزراء کوپریشانی ہوتی ہے۔تمہیں پریشانی ہونی چاہیے عوام تمہارا گھیراؤ کرکے تمہیں گھر چھوڑ کر آئیں گے۔عمران خان اورموجودہ حکومت اس لیے مجرم نہیں کہ ووٹ پر ڈاکہ ڈالابلکہ اس لیے مجرم ہے کہ اس حکومت نے لوگوں کے گھروں سے روٹی سکون، نوکریاں خوشیاں چھین لی ہیں۔ اب حکومت جب اپنے آخری دنوں پر آچکی ہے انشاء اللہ نہ دھاندلی رہے گی، نہ دھاندلی کرنے والے رہیں گے، نہ دھاندلی کی پیداوار عمران خان رہے گا، اب راج کرے گی تو خلق خدا انشاء اللہ۔گلگت بلتستان کا چپہ چپہ گلیاں جس طرح گواہی دے رہی ہیں، اسی طرح عوام بھی گواہی دے رہی ہے کہ نوازشریف کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ پاکستان کی بیماریوں کا علاج صرف نوازشریف کے پاس ہے۔ آج جب تمہیں سمجھ آگئی ہے کہ ایک پیج پر اور دھاندلی کے باوجوداگر ڈھائی سال تمہاری یہ حالت ہوگئی ہے تو نوازشریف اور عوام کے بیچ سے ہٹ جاؤ، نوازشریف اور عوام کو ملکر ملک کی خدمت کرنے دو۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان میں پہلا

سال تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں۔ فیصلہ صرف اللہ کا چلتا ہے، جب تم ایوانوں میں بیٹھ کر کہتے ہو، ہم نوازشریف کی سیاست کو مٹا دیں گے، یہ شرک ہے، یہ طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔آج تمہاری ساری طاقتیں ، ساری دھاندلیوں کے باوجود اللہ نے تمہاری آواز بند کردی ہے۔ پوری دنیا میں ایک ہی آواز گونج رہی ہے اس کا نام نوازشریف ہے۔70سال میں گلگت بلتستان کو یونیورسٹی نہیں بنی، نوازشریف نے بنادی، یہ گلگت کے عوام کا حق ہے، لیکن اگر یہ حق بھیک کی طرح دیا جائے تو انکار کردینا۔ نوجوانوں کو یہ مستقبل نہیں کہ وہ فیس بک یا ٹویٹر پر کچھ لکھے تو ویگوڈالے

والے اٹھا کر لے جائیں، اب ایسا نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 9لوگوں کو توڑ لیا، میرے ساتھ وعدہ کرو، ان لوٹوں کو ووٹ نہیں دو گے، لوٹوں کی جگہ واش روم ہے، جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا، ووٹ کی عزت کو پامال کرکے چلا جائے، وہ عوامی خدمت کیا کرے گا؟ میں نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید اور برجیس طاہر سے ہاتھ جوڑ کر عرض کروں گی کہ آئندہ کسی لوٹے کو ٹکٹ نہیں دینا۔جو لوگ دھاندلی کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں وہ یاد رکھیں، پاکستان بدل چکا ہے، اب دھاندلی کروانے اور کرنے نہیں بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کل جلسے میں کہا کہ لوٹوں کا گھیراؤ کرو، تو میرے اپنے ترجمان محمد زبیر نے کہا جب ان سے میڈیا نے سوال کیا تو کہتے کہ ہم وہ نہیں کہہ رہے تھے، ہم وہی کہہ رہے تھے، ہم لوٹوں کا گھیراؤ کریں گے، لوٹوں کو چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔یہ لوٹے جب بھی اپنے حلقوں میں جائیں تو ان کو احساس دلاؤ کہ یہ کتنا بڑا جرم کرکے آئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button