بلاول بھٹو کا نواز شریف کیخلاف بیان ، ن لیگ کا سخت ردعمل ، کیا کچھ کہہ ڈالا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کا چئیرمین بلاول بھٹو کی حالیہ تقریر پر ردعمل آ گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تقریر میں براہ راست فوجی قیادت کے نام سنے تودھچکا لگا ، انتظار ہے سابق وزیراعظم کب ثبوت پیش کریں گے ، یقین ہے کہ انہوں نے واضح اور ٹھوس ثبوت کے بغیر نام نہیں لیے ہوں گے ، لیکن عمران خان کی حکومت کو لانے کی ذمہ داری کسی ایک شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر رد عمل دیا ہے ۔انہوں نے کہ یہ بلاول بھٹو

زرداری کی ذاتی رائے ہے۔نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس حقیقت کے گواہ خود نواز شریف اور پاکستان کی عوام ہیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی“ سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نواز لیگ نے جنرل باجوہ یا جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں یہ بحث ضرور ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلیشمنٹ پر لگانا چاہیے اور اس پر اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلیشمنٹ کہا جائے گا.بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب انہوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں میاں نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو انھیں دھچکا لگا انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک دھچکا تھا کیونکہ عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے. انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے ہیں اور نہ ہی وہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ میں کیسے بات کرتا ہوں ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کئی جماعتوں کا یہ یقینا ایک اتحاد ہے اور ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرارداد میں واضح ہے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button