تبدیلی کے اندر ’ تبدیلی‘ کی منصوبہ بندی ہے، جہانگیرترین کیا اچانک وطن واپسی کا مقصد سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین کی پاکستان واپسی تبدیلی کا اشارہ ہے، کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، جس مقصد کے لیے وہ جہازوں میں لوگوں کو بھر بھر کر لاتے تھے،ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی سلیم صافی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نج ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جہانگیرترین کی واپسی کا ایک اشارہ یہ بھی ہے کہ شاید تبدیلی کے اندر تبدیلی کا کوئی منصوبہ ہے، میرا نہیں خیال کہ جہانگیر ترین آگے چل کر اس حکومت کی مضبوطی میں کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں،

بلکہ ہو سکتا ہے کہ وہ اپنا کوئی نہ کوئی انتقام لینے کا سوچیں گے کیوں کہ میری معلومات کے مطابق وہ وزیر اعظم عمران خان کے قہر و غضب سے بچنے کے لیے خود وہاں گئے لیکن عام تاثر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میچ فکس کرکے جہانگیر ترین کو بچانے کے لیے باہر بھیجا تھا۔سلیم صافی نے کہا کہ وزیراعظم کے ایک لندن سے آئے ہوئے ایک دوست کا زیادہ جادو عمران خان پر چل گیا ہے، جہانگیر ترین کا پتا کاٹنے کا منصوبہ اسد عمر، علی زیدی اور دیگر نے بنا یا تھا لیکن اس میں بھی بنیادی کردار لندن سے مختصر وقت کے لیے حکومت کرنے آئے ہوئے عمران خان کے قریبی دوست نے ہی ادا کیا تھا، جہانگیر ترین نا صرف بہت زیادہ دکھی ہیں بلکہ وہ وزیراعظم عمران خان سے یہ ڈر بھی محسوس کر رہے تھے کہ وہ اپنی ساخت بنانے کے لیے اس سے دو قدم آگے جاتے ہوئے جہانگیر ترین کے ساتھ زیادہ برا کرسکتے ہیں ، دوسری طرف وزیراعظم عمران خان خود بھی جہانگیر ترین کی سرگرمیوں سے خوف زدہ ہیں ، اس لیے زلفی بخاری اور دیگر حکومتی ذرائع کے ذریعے ان کی یہاں سے سخت نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button