منی لانڈرنگ کیس کے وعدہ معاف گواہ نے ساراکچا چٹھا کھول دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ یاسر مشتاق کا بیان سامنے آگیا۔وعدہ معاف گواہ یاسر مشتاق نے اپنے بیان میں کہا 2014 میں شریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان نے رابطہ کیا، سلمان شہباز کے 60 کروڑ وائٹ کرانے کے لیے رابطہ کیا گیا، سی ایف او کو بتایا رقم وائٹ کرنا ہمارے بس کی بات نہیں، سی ایف او نے بتایا ٹی ٹیز کیلئے مشتاق اینڈ کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کریں گے، پرانے کاروباری تعلقات کے باعث اپنی کمپنی کا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی،

چیف منسٹر کا بیٹا ہونے کے باعث سلمان شہباز کو انکار ناممکن تھا۔گواہ یاسر مشتاق نے کہا بیرون ملک سے 21 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں آئے، جیسے جیسے رقم آتی ہم چیک محمد عثمان کو دے دیتے تھے، عثمان کے کہنے پر ایک اور بینک اکاؤنٹ کھلوایا، اسی برانچ میں سلمان شہباز کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود تھا، اس اکاؤنٹ میں 29 کروڑ کی ٹی ٹی لگوائی گئی، سلمان شہباز نے اپنے ملازم طاہر نقوی کے نام پر وقار ٹریڈنگ کمپنی بنائی، اس اکاؤنٹ سے 10 کروڑ مشتاق اینڈ کمپنی کے نام منتقل کیے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button