کورونا کی دوسری لہر، تعلیمی ادارے کھلے رہینگے یا نہیں ، حکومت نے فیصلہ سنادیا

اسلام آبا (نیوز ڈیسک)بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبائی اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم اور حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزرائے تعلیم کانفرنس میں تین نکاتی ایجنڈے کورونا کی صورتحال، موسم سرما کی تعطیلات اور تعلیمی سال اپریل سے اگست منتقل کرنے پر مشاورت ہوئی۔وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا، شرکا نے اتفاق کیا کہ

موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں، تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع کرنے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ شرکا نے موسم سرما کی تعطیلات معمول سے کم کرنے، آئندہ اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں بلانے اور اس میں تعلیمی سال بڑھانے سے متعلق مزید گفتگو پر اتفاق کیا ہے۔اجلاس سے قبل ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اچھی یونیورسٹی صرف عمارت سے نہیں بنتی بلکہ اس کے لیے بہترین اساتذہ اور سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے، تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہونے سے بہت نقصان ہوا، فی الحال اسکول بند کرنے کی نوبت نہیں آئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری ہمارے لیے مقدم ہے، وزارت صحت سے ایڈوائس آنے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کووڈ۔19 سے قبل تعلیمی سال 32 ہفتوں کا تھا اور اب یہ صرف 11 ہفتوں کا رہ گیا ہے لہٰذا موسم سرما کی تعطیلات غیر مناسب ہوں گی۔اجلاس میں آٹویں، نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام فیڈریٹنگ یونٹس سے ملک بھر میں یکساں تعلیمی کیلنڈر کے لیے 15 دن میں تجاویز طلب کی ہیں۔انہوں نے کووڈ۔19 کے باعث اسکولوں کی 6 ماہ کی بندش کے دوران طلبا کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیڈریٹنگ یونٹس سے اپریل سے اگست تک تعلیمی سال منتقل کرنے کے بارے میں بھی تجاویز طلب کیں۔وفاقی وزیر نے تمام صوبوں سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس دسمبر میں ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button