جہانگیر ترین کا پاکستان واپسی کا فیصلہ، کس دن کی ٹکٹ بک کرالی،جانئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے لیے ٹکٹ بک کروالی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان واپس جا رہا ہوں ، جس کے لیے واپسی کی ٹکٹ بھی بک کروالی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک ہیں ، جہاں وہ 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں ، جب کہ اپنے اس قیام کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے برطانیہ میں کوئی سیاسی ملاقات بھی نہیں کی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے آٹا اور چینی کے بحران سے متعلق اپریل میں جاری کی گئی رپورٹ میں حکومت سے وابستہ افراد بشمول جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے فائدہ اٹھانے کا انکشاف ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چینی بحران کے دوران جہانگیر ترین نے 56 کروڑ، خسروبختیار کے بھائی نے 45 کروڑ اور مونس الہیٰ گروپ نے 40 کروڑ کمائے تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ بحران سے فائدہ اٹھانے والے زیادہ تر شوگر ملز کے مالکان کا تعلق سیاسی خاندانوں سے تھا ۔ کئی حکومت میں ہونے کی وجہ سے پالیسیوں پر بھی اثرانداز ہوتے رہے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کا مصنوعی بحران کا آغاز پنجاب حکومت کے چینی کی برآمد سے متعلق فیصلہ سے ہوا تھا۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمدات پر تین ارب روپے کی سبسڈی دی، تو شوگر ملز مالکان کی چاندی ہوگئی تھی۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر خان ترین کو اس فیصلے سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا تھا۔ جہانگیرترین کے جی ڈی ڈبلیو گروپ نے ان 3 ارب روپے کا 22 فی صد حصہ کمایا تھا، جو کہ تقریبا 56کروڑ روپے بنتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button