پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہے پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں ، مریم نواز کاجلسے سے خطاب

اسکردو (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کو نہیں۔مریم نواز نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کی آواز بن کر یہاں آئی ہوں۔آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی۔پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے۔عوام کے نمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔مریم نواز نےکہا کہ حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا ختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان

کا اعلان کر کے چلے گئے تھے۔گلگت بلتستان پر جب میٹنگ ہو رہی تھی، وزیراعظم ساتھ والے کمرے میں بیٹھے تھے۔جعلی وزیراعظم جھوٹے وعدے کرتا آیا ہے۔کیا 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ پورا ہوا یا 90 دن میں ملک ٹھیک ہوا؟ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ منہ پر ہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلا وجہ نہیں ہے،۔عمران خا جانے والے ہیں،ا ن کوگھر بھیجنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے۔ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔منہ پر پاتھ پھیر کر دھمکیاں دینے والا اب جانے والا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ چوری کی کوشش کی تو تمہارا تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔پاک فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں ، پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہیں پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ عوام کس طرح بھوک سے مر رہے ہیں۔اسکردومیں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں عوام کی آوازبن کر یہاں آئی ہوں، آپ کا ہر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کروں گی، پاکستان کی سیاست اب بدل گئی، عوام کے نمائندے مار کھاتے ہیں لیکن خدمت سے پیچھے نہیں ہٹتے، ووٹ کا حق صرف ان کا ہے جو لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے یا شخص کو نہیں صرف عوام کو ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک جعلی وزیراعظم صوبہ گلگت بلتستان کا اعلان کرکے چلے گئے، گلگت بلتستان پرجب میٹنگ ہورہی تھی وزیراعظم ساتھ والے کمرے

میں بیٹھے تھے، جعلی وزیراعظم جھوٹے وعدے کرتا آیا ہے، کیا 50 لاکھ گھربنانے کا وعدہ پورا ہوا یا 9 دن میں ملک ٹھیک ہوا؟ لوگ پریشان اور حکومت سے تنگ آچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو یہ نہیں معلوم کہ عوام کس طرح بھوک سے مررہے ہیں۔ یہ وزیراعظم نوکری کررہا ہے اس کو اپنے حق کا بھی نہیں پتا،جو انسان اپنی عزت کی پرواہ نہیں کرتا وہ آپ کی عزت کا کیا خیال کرے گا۔(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ منہ پرہاتھ پھیرنے والوں کی پریشانی بلاوجہ نہیں ہے، عمران خان جانے والے ہیں، ان کو گھر بھیجنا ہوگا، گلگت بلتستان سے موجودہ حکومت کا صفایا کرنا ہے، ووٹ چوروں کے آگے

سر نہیں جھکائیں گے، منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دینے والا اب جانے والا ہے، ووٹ چوری کی کوشش کی تو تمہارا تماشا پوری دنیا دیکھے گی۔ پاک فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں، پاک فوج کی جگہ سرحدوں پر ہے پولنگ اسٹیشنوں پر نہیں۔واضح رہے کہ مریم نواز گلگت بلتستا کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں آج پہنچی ہیں، ان کے ہمراہ شوہر کیپٹن (ر) صفدر، سینئرپارٹی رہنما پرویزرشید، نہال ہاشمی اورترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب بھی ہیں، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما 7 روزہ الیکشن مہم کے دوران گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں انتخابی جلسوں اور پارٹی میٹنگز میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button