2 سالوں معیشت ٹھیک کردی اب کیا کام کرنے جارہا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نےقوم کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے بلیک میل کررہی ہے،2 سالوں معیشت ٹھیک کردی اب عوامی مسائل حل کریں گے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے میکانزم تیار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت میں شامل جماعتوں کو ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں ایم کیوایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔تاہم مسلم لیگ ق اور بی این پی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ بی این پی کے سربراہ اس وقت حکومت کے دھڑے سے نکل کر اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

جبکہ ق لیگ کے حکومت پر تحفظات تاحال برقرار ہیں۔ جس کے باعث ق لیگ نے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ ق لیگ کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف سے اتحاد ووٹ کی حد تک ہے۔ہمارا معاہدہ حکومت کے ساتھ کھانا کھانے کا نہیں ہے۔ظہرانے میں ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ سندھ کی بیوروکریسی وفاقی منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے۔ سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے۔ وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظراندازکرنا مناسب نہیں۔ ایم کیو ایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ایم کیوایم ارکان نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ سندھ حکومت کےعدم تعاون کی وجہ سے کراچی کے عوام متاثر ہورہے ہیں۔ احساس پروگرام اور بیت المال میں بھی سندھ حکومت من پسند افراد کو نواز رہی ہے۔ جبکہ سندھ حکومت ہمارے حلقوں کے مسائل کو جان بوجھ کرنظرانداز کر رہی ہے۔ اجلاس میں مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہارکیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میکانزم تیار کرلیا ہے۔ اس بات سے متفق ہوں کہ مہنگائی بڑھی ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ جب حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا۔ لیکن دو سالوں میں معیشت کو بہتر کردیا ہے۔ معاشی اعشاریے تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

برآمدات بھی بڑھ گئی ہیں۔ 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی سے مثبت ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے تلی ہوئی ہے۔ اپوزیشن کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے بلیک میل کررہی ہے۔ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں بلیک میل نہیں ہونے والا۔ اپوزیشن مجھے بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ مافیا تبدیلی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اگر نیب کیسز میں رعایت دینی ہے تو پھر ڈائیلاگ کا کیا فائدہ؟ ذاتی مفاد کی شرائط پر ڈائیلاگ بے معنی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے۔ اگلے انتخابات تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button