ن لیگ کے فوج مخالف بیانیے سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار،ا سٹیبلشمنٹ نے واضح پیغام دیدیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف آخری حد تک جائیں گے ، کچھ خفیہ راز جو سیاست دانوں کے پاس امانت ہوتے ہیں انہیں سامنے لایا جائے گا ، جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا ، مریم نواز گلگت بلتستان میں بھی اداروں کو نشانہ بنائیں گی ، دوسری طرف ان سے نمٹنے کے لیے اداروں نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار و سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر راز افشا کریں گے تو آرمی ایکٹ ، عدالتیں اور حکومت بھی حرکت

میں آئے گی کیوں کہ ریاست کی طرف سے ملک دشمنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے ، اور ان سے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا بیانیہ ہم پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے جر انہیں جواب ملا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں۔عارف حمید بھٹی کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں کہ ایک ایشو ٹھنڈا ہونے پر اگلا ایشو شروع کردیا جائے گا ، جب کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اپنے دورہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زہر اگلیں گی لیکن دوسری طرف بھی اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے کیون کہ ادارے ملک کی تذلیل کرانے کیلئے تو نہیں آتے۔تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ بیانیے کی وجہ سے چند لوگ مسلم لیگ ن سے الگ ہوجائیں گے لیکن پارٹی کا بیانیہ یہی رہے گا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوگا اور اتنے سخت الفاظ بولے جائیں گے کہ عام پاکستانی بھی برداشت نہیں کریں گے ، کیوں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت ہمارے اہم ملکی اداروں کو دباو میں لانا چاہتے ہیں ، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنہا نہ سمجھا جائے ، اسرائیل ، امریکہ اور دو دیگر 3 ممالک کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد کو توانائی مل رہی ہے ، جن میں سعودی عرب اور یو اے ای بھی ان کی پشت پر کھڑے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button