اختر مینگل کے بعد چوہدری برادران کا بھی عمران خان کوبڑا سرپرائز، عین موقع پر صاف انکار کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق نے وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں آج ظہرانے کا اہتمام کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ق کا وزیر اعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی اور طارق بشیر چیمہ آج ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے، جس میں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال

پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی ، اپوزیشن کے بیانیئے اور قومی سلامتی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ایاز صادق کے بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی ترجمانوں نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیئے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے ایک حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button