الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنےالیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کیخلاف ایکشن لے لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر گلگت بلتستان الیکشن میں انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں اصولوں کی خلاف ورزی کی ، جس کہ وجہ سے پیپلزپارٹی کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ، جب کہ مجموعی طور پر تمام جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ تیسرا الیکشن ہے،یہ الیکشن 2015کے قوانین کے مطابق ہو رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام سیاسی جماعتوں کو 95 نوٹسز جاری کیےگئے ہیں جن میں سے پیپلزپارٹی کو 35، تحریک انصاف کو 23 اور مسلم لیگ ن کو 12 نوٹسز جاری کیےگئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزراء اور سینیٹر بھی گلگت بلتستان پہنچ کر الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔راجہ شہباز خان کاکہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی انتخابی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، واویلا مچایا جارہا ہے تو بتایا جائے دھاندلی کہاں ہوئی،گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے ۔دوسری جانب استور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں لوگوں سے روزگار چھینا جا رہاہے، یہ حکومت عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو سبسڈی چھینتی ہے، انڈسٹری کیلئے بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، عام آدمی پر بوجھ ڈال رہے ہیں، آج عوام تاریخی مہنگائی اور بےروزگاری کامقابلہ کر رہے ہیں، پہلےزراعت تباہ کی اب کسانوں سےاحتجاج کاحق بھی چھین لیا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے پر امن احتجاج کا ہر راستہ بند کردیا ہے، عوام اس حکومت کی نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کی ہے، ہمارا دور آیا تو گلگت بلتستان کو شناخت دی گئی، یہاں کے نوجوانوں کو ملک بھر کے اداروں میں نوکری دلوائی، ہم نے جو جو کام کئے اس کا فائدہ آج تک ہورہاہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ

پاکستان بھر میں ایک ہی جماعت ہے جو غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ و خاتمہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج تک غربت کا مقابلہ کررہاہے، سرکاری ملازمی کی تنخواہ میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا، سات سال ہوگئے ہیں تنخواہوں میں اضافہ روک دیا گیا، سندھ حکومت نے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا اور پنشن بھی بڑھائی، ہم باقیوں کی طرح عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button