برائلرگوشت کی قیمت میں ہوشربااضافہ
لاہور(نیوز ڈیسک) شہرمیں پرچون سطح پر برائلرگوشت کی قیمت 11روپے اضافے سی165روپے،زندہ برائلر مرغی8روپے اضافے سے 114روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سی117روپے فی درجن رہی۔ گزشتہ روز ہول سیل مارکٹ میں برائلر چکن اور انڈوں کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پرجا پہنچی تھی۔ فی کلو چکن 97روپےتک جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 116روپے رہی۔اس حوالے سے تاجروں کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کیا جانیوالا گوشت چکن اور انڈو ں کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا باعث ہے۔
قربانی کے جانوروں کا ذخیرہ شدہ گوشت کھائے جانے کے بعد چکن اور انڈوں کی قیمتیں ایک بارپھر اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں محرم کے دوران مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا – کیونکہ اس مہینے میں بڑے پیمانے پر نیا زو لنگر کی تقسیم ہوتی ہے۔اس سے قبل بھی کرونا وائرس اطلاعات کے باعث چکن کی قیمتیوں میں خاطر خواہ کمی ہوگئی تھی۔چکن کے کاروبار سے وابستہ دومزدوروں کو کورونا وائرس کے خدشات میں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا جس کے باعث مزید مزدوروں اور کاروبار سے وابستہ تاجرو ں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ منگل اور بدھ کو کباب میں چکن کے قیمہ کے استعمال کرنا بھی چھوڑ دیا گیا شہریوں کی جانب سے ا س کے استعمال میں بھی کمی کرنا شروع کردیا جبکہ دوسری طرف پاکستان پولٹری ا یسو سی ایشن نے سوشل میڈیا میں چکن میں کرونا وائرس کی موجودگی کی اطلاعات اور مزدوروں کے بیمار ہونے کی سختی سے تردید کی۔ترجمان کے مطابق صارفین چکن کا استعمال جار ی رکھیں کیونکہ یہ کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے نمک منڈی سمیت مختلف مقامات پر ہوٹلز اورریسٹورانٹس میں چکن کا استعمال صارفین نے کم کردیا ۔