ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی کامیابی کا یقین، ڈیموکریٹس پر الزام لگاتے ہوئے بڑادعویٰ کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود ہم انتخابات جیت چکے اور بڑی کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارجیا میں بھی فتح حاصل کر چکے ہیں، ٹیکساس اور شمالی کیرولینا میں بھی جیت چکے ہیں جب کہ مشی گن اور پنسلوانیا میں بھی آگے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی شہریوں نے ریکارڈ ووٹ کاسٹ کیے، ہم ایسی ریاست سے بھی جیت رہے ہیں جہاں توقع نہیں تھی، کئی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں ہم جیت رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ہم الیکشن میں جیت جائیں گے،

بڑی کامیابی پر جلد بیان دوں گا، ہم کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔امریکی صدر نے انتخابات میں کامیابی کے دعوے کے ساتھ دھاندلی کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی، یہ دھاندلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مزید ووٹنگ نہیں ہو سکتی، ووٹوں کی گنتی ہونا فراڈ ہے، اس معاملے پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔دوسری جانب امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button