فواد چوہدری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف یہ درخواست ایڈووکیٹ روحیل اصغر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔ درخواست میں ان کے قومی اسمبلی اجلاس میں پلوامہ بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان غداری کے مقدمات کی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست روحیل اصغر نامی ایڈوکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔ درخواست میں فواد چودھری کے پلوامہ بیان کو بنیاد بناتے ہوئے ان کیخلاف غداری کا

مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگی قیادت کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا تھا جبکہ رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کے خلاف بھی تھانہ سول لائن میں غداری کے مقدمہ کی درخواست دی گئی جس پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنھیں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے پاس قانون چارہ جوئی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ قانون کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاتھا کہ سردار ایاز صادق کو ریاست کی ایک سرگرمی میں عزت دی گئی، اس میں شامل کیا گیا، لیکن آپ اسمبلی کے فلور کے اوپر باتیں کررہے ہیں، پھر جھوٹ اتنے سے بولتے ہیں کہ جھوٹا شخص بھی کیا بات کرے گا؟ ایاز صادق نے ایوان میں بات کی شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں کہ ہندوستان حملہ کررہا ہے۔جبکہ ہم نے تو ہندوستان کو گھس کے مارا ہے، پلوامہ میں جو ہماری کامیابی ہے، وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ کے واقعے کے بعد جس طریقے سے ہم نے گھس کر ہندوستان کو مارا۔ جس طریقے پاکستان کے شاہینوں نے گھس کر مارا، ہندوستان کی پٹائی کی، اس پر ہندوستان کا اپنا میڈیا شرمندہ ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ ہماری ٹانگیں کانپ رہی تھیں؟ کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ یہ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ہم ہیں تاہم کئی دفعہ نادانی میں بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں مگرریاست کو نشانہ نہ بنائیں، نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button