خانقاہ الہیہ اور کیدہ کے سربراه مرزا شاہد بیگ کے زیر انتظام لنگر عام کا اہتمام

کراچی(نمائندہ خصوصی)12 ربیع الاول کی مناسبت سے خانقاہ الہیہ اور کیدہ کے سربراه مرزا شاہد بیگ کے زیر انتظام لنگر عام کا اهتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خانقاہ الہیہ اور کیدہ کے سربراه مرزا شاہد بیگ نے جشن عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لنگر عام کا اہتمام کیا ۔مرزا شاہد بیگ گزشتہ 22 سال سےعیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں جس میں 20 سے 25 ہزار افراد شریک ہوتے ہیں اور لنگرکا یہ سلسلہ دن 11 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک جاری رہتا ہے ۔ اس موقع پرمرزا شاہد بیگ نے بتایا کہ یہ کام وہ خدا کی خوشنودی اور حضور ﷺ کی آمد کا جشن منانتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کریم الله عدنی جو کہ ان دنوں پاکستان سے باہر ہیں تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو جشن آمد رسول کی مبارک باد دیتےہوئے مرزا شاہد بیگ صاحب کی ان کاوشوں کو سراہا ۔واضح رہے کہ مرزا شاہد بیگ امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی ممبران میں سے ہیں اور امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ کے ٹرسٹی بھی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button