ابوظہبی سے پاکستان آنیوالے پی آئی اے کےطیارے میں دوران پروازفنی خرابی
کراچی (نیوز ڈیسک)ابو ظہبی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 218 پرواز کے دوران فنی خراب کا شکار ہو گئی ہے۔کاک پٹ میں نشاندہی کی گئی کہ طیارے کے ہائیڈرو لک سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی ہے،کپتان نے کراچی کے ائیر ٹریفک کنٹرولر ٹاور سے رابطہ کیا۔کراچی ائیر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے پرواز کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے جہاز کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کو فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔
فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو پشاور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔ائیرپورٹ پر مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔بتایا گیا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک نجی طیارے کا لینڈنگ کے وقت ٹائر پنکچر ہوگیا۔ طیارہ کسی بھی خوفناک حادثے کا شکار ہونے ہی والا تھا کہ جہاز کے کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ بتایا گیا کہ طیارے میں انسٹیکٹرر اور ٹرینی موجود تھا جنہوں نے بحفاظت طیارے کو لینڈ کرایا۔ کمال مہارت اور حاضر دماغی کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔