پنجاب حکومت کا رحمت اللعالمین ﷺاسکالرشپ کا اعلان، کتنے کروڑ مختص کردیئے گئے، شاندار خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 50 کروڑ روپے مالیت کے رحمت اللعالمین وظائف کا اجرا کریں گے، بین الاقوامی مشائخ کانفرنس بھی منعقد کرائی جائے گی، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مذموم حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں، مغرب اس بات کو سمجھ لے مسلمان نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، دنیا بھر میں نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ حرکتیں بند کی جائیں، عالمی ادارے ایسے شرپسندانہ اقدامات کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا فرانس میں دل آزاری کرنے والے خاکے دکھائے گئے، گستاخانہ خاکے آزادی اظہار کے نام پر دل آزاری کی کوشش ہے، ربیع الاول میں سرکاری سطح پرتقریبات ہوں گی، ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺمنانے کا اعلان کردیا گیا ، ہفتہ عشق رسولﷺ12سے18ربیع الاول تک جاری رہے گا ، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورخاکوں کے معاملہ پر وزیر مذہبی امور کی طرف سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا ، اور انہوں نے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ، جب کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق دیگر صوبے بھی ہفتہ عشق رسولﷺمنائیں گے ، جب وزیر اعظم عمران خان نے آپ ﷺ کی شان میں گستاخی اور خاکوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر مسلم حکمرانوں کو خطوط بھی لکھے ،اس مقصد کے لیے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو الگ الگ خطوط تحریر کیے گئے ، جن میں مسلم ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اتحاد اور یکجہتی کی درخواست کی گئی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button