بارش میں نماز کی ادائیگی کے روح پرور مناظر کی ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پیر کی شام بارش ہوئی ہے۔مسجد الحرام میں عمراہ زائرین نے عشا کی نماز بارش کے دوران ادا کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔مکہ مکرمہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔۔تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کے مضافات اور مشاعر مقدسہ میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ان اعلاقوں میں مطلع آبرآلود ہے اور مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔منگل کے روز محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی تھی کہ تبوک، مدینہ اور مکہ میں پہلے گردآلود ہوائیں چلیں گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

قصیم یونیورسٹی میں ماہر موسمیات المسند نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مدینہ ، حائل ، حدود شمالیہ، الجوف اور باحہ کے علاقوں کیں بارش متوقع ہے۔نومبر کے دوران ریاض میں اوسط درجہ حرارت 24 سے 31 سینٹی گریڈ رہے گا۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ منگل کو سعودی عرب کا گرم ترین شہر مکہ ہو گا جہاں درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ رہے گا۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پیر کی شام بارش ہوئی ہے۔مسجد الحرام میں عمراہ زائرین نے عشا کی نماز بارش کے دوران ادا کی۔اس موقع پر نمازیوں نے انتہائی خوش کا اظہار کیا۔۔خانہ کعبہ پر برستی باران رحمت کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔صارفین سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہاں آنے کی سعادت نصیب فرمائے۔۔واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی مکہ مکرمہ میں ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے تھے۔ بیت اللہ شریف میں روح پرور مناظر بھی دیکھا دیکھنے کو ملے۔بارش تہجد کے وقت ہوئی تھی جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button