تعلیمی اداروں میں کورونا کے وار تیزی سے جاری،مختلف تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ننکانہ صاحب میں 6 طالبات کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔سی ای او ایجوکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب میں گورنمنٹ گورونانک کالج کی 6 طالبات کورونا کا شکار ہوئی ہیں۔کورونا کیسز کی تصدیق کے بعد کالج کو 7 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، کالج کی 100 طالبات کے سیمپلز لیے گئے ہیں۔علی حیدر ڈوگر، گرلز ایم سی ہائی اسکول کی 5 طالبات بھی کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد اسکول کو 5 روز کے

لیے سیل کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک اور ڈاکٹر بھی کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ڈاکٹر صادق حسین کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے ، جہاں عالمی وباء کا شکار ہونے والے ڈاکٹر کئی دنوں سے زیر علاج تھے ، جن کی عمر55 سال بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر صادق حسین پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے سابق صدر تھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے وارمزید تیز ہوگئے اور14 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1167 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 13 ہزار965 ہوگئی ہے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز3 لاکھ 36 ہزار 260 ہوگئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار984 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 46 ہزار 774 ہوگئی، پنجاب میں 104894 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 749 تعداد ہے۔ اسلام آباد میں 20 ہزار 243 اوربلوچستان میں 15 ہزار 977 تعداد ،آزاد کشمیر 4ہزار 330اورگلگت میں4 ہزار 293 تعداد ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button