ن لیگ کی کارنر میٹنگ میں چوری کی بجلی کا استعمال

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں چوری کی بجلی کا استعمال کیا گیا، کارنر میٹنگ میں کنڈے ڈال کر بجلی کی سپلائی لی گئی۔ لاہور کے علاقے کوہاڑ گاؤں میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کی گئی اور کنڈے ڈال کر بجلی سپلائی لی گئی، کارنر میٹنگ سے خواجہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔تفصیلات کے مطابق کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کرکے ساؤنڈ سسٹم کو چلایا گیا، خواجہ سعد رفیق حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے اور انتظامیہ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتی رہی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کے دنوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے کارنر میٹنگ میں بجلی چوری کرکے قانون کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔

بعدازاں خواجہ سعد رفیق نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا، سوال کرتے تھے جواب دینے کی اجازت نہیں تھی، واش روم جتنےسیل میں مجھے اور بھائی کو ڈالا گیا، ریلوے میں بہت کام کیا سزا ملی کے جیل میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ کہتے تھے لوٹی ہوئی دولت باہر سے واپس لائیں گے ایک آنا نہیں آیا، مہنگائی سے عوام پس گئی ہے آج تیسرا سال شروع ہے، ہم نے اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے لئے بہت کام کیا، آج الیکشن آگیا ہے تو آپ کو گلگت بلتستان یاد آگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ انہوں نے جس چیز کا نوٹس لیا اس کا الٹ ہوگیا، لوگوں نے دعا شروع کر دی ہے کہ یہ کسی چیز کا نوٹس نہ لیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button