مسلم لیگ ن مکمل طور پر ایاز صادق کیساتھ کھڑی ہے، صحافی کے سوال پر مریم نواز کا جواب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سردار ایاز صادق کے بیان پر ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مریم نواز سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی مکمل طور پر سردار ایاز صادق کے ساتھ کھڑی ہے ، اس سے قبل مسلم لیگ دو حصوں میں تقسیم تھی، نواز شریف کے بیانیے پر بھی پارٹی تقسیم تھی، لیکن گزشتہ روز انفارمیشن منسٹر کی اپوزیشن کو دھمکی دینے کے بعد مسلم لیگ کے وہ لیڈر جو پہلے خاموش تھے وہ بھی اب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور نواز شریف کے

بیانیے اور سردار ایاز صادق کے بیان پر ان کے ساتھ ہیں ۔لندن میں نواز شریف کے قریبی ذرائع بھی یہی بتا رہے کہ وہ بھی ایاز صادق کے بیان پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مریم نواز نے بھی یہی کہا ہے کہ ایسی دھمکیوں کی وجہ سے مزید خاموشی اختیار نہیں کریں گے بلکہ اب ہم مزاخمت کریں گے ۔ حامد میر نے انکشاف کیا کہ مریم نواز 25 نومبر کے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ن لیگ پنجاب میں 6 بڑے جلسے کرے گی جس میں مریم نواز خطاب کریں گی، اور اگر سردار ایاز صادق کو گرفتار نہ کرلیا گیا تو وہ بھی ان جلسوں میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز 10 نومبر سے 25 نومبر کے درمیان تقریباَ 6 جلسوں سے خطاب کریں گی، یہ جلسے سنٹرل پنجاب، شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ہوں گے، اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے ہری پور میں بھی ایک جلسہ رکھا ہوا ہے ۔ مریم نواز اور دیگر پارٹی قیادت ان جلسوں سے خطاب کرے گی ۔ حکومتی وزراء کے بیانات کے بعد مسلم لیگ (ن) کی تحریک میں تیزی آ چکی ہے جو کہ آئندہ جلسوں میں نظر آئے گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button