فواد چوہدری نے بھارتی چینل پر اینکر کی بولتی بند کرادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیون کہ وہ ہمارے خلاف ہیں،۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اور بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں ایسا ہی پاکستان میں بھی ہے،ایازصادق نے قومی اسمبلی میں آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا، انہوں نے ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بات کی کیونکہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز صادق ہمارے وزیرِ خارجہ کو کہہ رہے تھے، اس لیے کہ وہ ہمارے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت میں سیاستدان ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں یہاں بھی ایسا ہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button