کورونا کیسز میں اضافہ، اسکول بند کیے جائینگے یا نہیں ،و زیر تعلیم نے اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا، فی الحال سکول بند نہیں کریں گے، سکولوں میں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے، کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر کڑی نظری رکھی ہوئی ہے۔کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور پھیلاؤ کو جاننے کیلئے یومیہ بنیادوں پر سکلوں میں رینڈم سپیملنگ کی جا رہی ہے۔ رینڈم سیمپلنگ میں دیکھا گیا ہے کہ سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔

لیکن فی الحال صورتحال خطرناک نہیں ہے۔ اس ساری صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر ابھی اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ برائے مہربانی کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر متاثرہ تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اسلام آباد میں واقع ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)اسلام آباد ضعیم ضیا نے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد فوری طور پر ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 میں کورونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ33ہزار970 ہوگئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں میں27 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور12 ہزار592 ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔ملک میں 3 لاکھ14ہزار555کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد12 ہزار 592ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار970ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار271، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار851، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان میں 15 ہزار920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button