پاکستان کی جانب سے جدید جنگی ڈرونز خریدنے کا فیصلہ
لاہور (نیوز ڈیسک) سرحدوں کی فضائی نگرانی کیلئے پاکستان کی جانب سے جدید جنگی ڈرونز خریدنے کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے چین سے جدید سی ایچ 4 بمبار ڈرونز طیارے خرید کر لائن آف کنٹرول پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کیے جانے کے بعد اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کیلئے دوست ملک چین سے جدید جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ملک چین سے بڑی تعداد میں جدید جنگی ڈرونز خریدے گا۔ پاکستان سے ایک رکنی وفد نے حال
ہی میں چین کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران جنگی ڈرونز کی خریداری کیلئے معاملات پر غور کیا گیا۔اس سے قبل بھی ایس وفد نے گزشتہ برس دسمبر میں چین کا دورہ کیا تھا اور ڈرونز طیارے کرنے والی فیکڑی میں جا کر طیاروں کا معائنہ کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان چین سے جدید سی ایچ نامی جنگی ڈرونز طیارے خریدے گا۔ ان جنگی ڈرونز کو لائن آف کنٹرول پر تعینات کر کے فضائی نگرانی مزید موثر بنائی جائے گی۔ دفاعی ماہرین کا بتانا ہے کہ سی ایچ 4 ایک بہترین بمبار ڈرون طیارہ ہے، جو فضاء سے زمین تک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ 345 کلو گرام وزنی ہتھیاروں کیساتھ پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے اس اقدام نے بھارت کو مزید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ بھارت اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری سے اسے پاک فضائیہ پر سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ تاہم پاکستان واضح کر چکا بھارت چاہے دنیا کا کوئی بھی ہتھیار اور جنگی طیارہ خرید لے، پاکستان محدود وسائل میں بھی اپنا بھرپور دفاع کرے گا۔ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بھارت کو پیغام دیا تھا کہ چاہے وہ رافیل طیارے خرید لے، یا روسی ایس یو 400 میزائل دفاعی نظام، پاکستان پھر بھی بھارت کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔