ٹائیگر فورس کی اطلاع پرذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑی کاروائی، چینی کی کتنی بوریاں برآمد کرلی گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کاروائیوں میں تیزی ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر سول انتظامیہ کے مسلسل چھاپے جاری ہیں، متعدد افراد کو گرفتار کر کے ذخیرہ شدہ سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔انتظامیہ نے ٹائیگر فورس کی اطلاع پر ناجائز ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، موٹروے ریسٹ ایریاز میں مسافروں سے ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد گرفتار کر لئے گئے جبکہ زائد قیمت پر اشیاء فروخت کرنے پر سروس ایریا سیل، 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔انتظامیہ نے گوجرخان میں چینی کے خفیہ گودام پر چھاپہ مارا گیا جس میں800 سے زائد بوریوں پر

مشتمل چینی کا اسٹاک تحویل میں لے لیا گیا۔ اسٹاک کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے، مہنگے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ تھا۔ قبضے میں لی گئی چینی سستے سہولت بازاروں کو فراہم کر دی جائیگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹائیگر فورس کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی چینی کی 1200بوریاں برآمد کی تھیں۔ چینی کی یہ 50کلو والی بوریاں مارکیٹ کمیٹی کے ریکارڈ میں ظاہر نہیں گئی تھیں۔ برآمد کی گئی بوریاں قانون کے مطابق سہولت بازار میں بولی لگا کر بیچی جائینگی۔ حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button