لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگانے پر ایاز صادق کا نیا بیان سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت میری بات کو فوج پر ڈال رہی ہے جو کہ ںامناسب بات ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے نہ کبھی عمران خان سے این آر او مانگا ہے نہ ان سے این آر او چاہتے ہیں ۔ انہوں نے میری قومی اسمبلی میں کی گئی بات کو غلط رنگ دیا، اور اس بات کو فوج کی جانب موڑ دیا جس سے عوام نے غصے کا اظہار کیا، انہوں نے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا ۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کی حب الوطنی ہے کہ بھارت کے جھنڈے لاہور کی سڑکوں پر نصب کر دیئے جائیں۔ انہوں نے حب الوطنی کے نام پر بھارتی جھنڈے اور نریندر مودی کی تصویریں پاکستان میں لگا دی گئیں، ان کے پاس کارکردگی نہیں ہے یہ بس غداری کے

سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرے بیان کو افواج پاکستان کیساتھ جوڑا جا رہا ہے، جو مناسب نہیں ہے۔سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں کہ حکومت کے بارے میں بات سکیورٹی اداروں پر ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ این آر او مانگا نہ عمران خان سے رعایت چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے اپنی سیاست کیلئے مودی کے بینرز لاہور کی سڑکوں پر لگوا دئیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بے وقوف نہیں کہ حکومت کے بارے میری بات کو سکیورٹی اداروں پر ڈالی جا رہی ہے،۔ عمران خان کی نااہلی ہے کہ بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر پاکستان میں لگوا دی گئیں۔ یہ کہاں کی حب الوطنی ہے کہ بھارت کا پرچم پاکستان میں لگا دیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button