مریم نواز کا عبدالقادر بلوچ کے بیانات پرنوٹس ، پارٹی صدارت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں مسلم لیگ کے رہنماؤں کے اجلاس میں مریم نواز نے صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ کا کوئٹہ جلسے کے حوالے سے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔ پارٹی اجلاس میں دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی صدر بلوچستان مسلم لیگ (ن) کو پارٹی عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر جمال شاہ کاکڑ کو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کا جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا، اجلاس میں جمال شاہ کاکڑ نے صوبے میں اپنی تنظیم سازی مکمل کی۔ لاہور میں شیر جوان موومنٹ شروع کرنے سے قبل اجلاس میں پارٹی

رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سردار ایاز صادق، رانا ثناءاللہ ، مریم اورنگزیب سمیت دیگر سینیئر رہنما شامل تھے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کچھ تحفظات کی بناء پرصدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کے بیانیے پر اعتراض تھا اور انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کو چند روز قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کی قیادت کے بیانیہ پر سخت اعتراض ہے، ان کی ناراضی پر میاں نواز شریف نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو بات چیت کا ٹاسک دیا تھا۔ شاہ محمد شاہ نے گزشتہ روز عبدالقادر بلوچ سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم عبدالقادر بلوچ نے شاہ محمد شاہ کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منانے میں ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا۔ عبدالقادر بلوچ کو پارٹی پالیسی، فیصلوں اور پی ڈی ایم جلسے پر بھی اعتراض تھا۔ادھر (ن) لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو نواز شریف کے بیانیے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ان کی ناراضی بڑی نوعیت کی نہیں جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button