کورونا کی دوسری لہر، کیسز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 12 ہزار 121 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 14 ہزار 066 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 اموات

رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 806 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 475 ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار 016، خیبرپختونخوا 39 ہزار 458 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 818، بلوچستان میں 15 ہزار 896 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 082 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 248 تعداد ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این سی اور سی کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر تمام صوبوں کو ہدایات جاری کی گئی کہ کورونا وائرس کی متوقع صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔این سی او سی نے تمام صوبوں کو ہدایات کی کہ وہ ہسپتال میں موجودہ طبی سہولیات کا جائزہ لیں اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی تمام صوبے جاری شدہ ہدایات کے مطابق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجود صورتحال میں اضافے کی صورت میں مزید سخت اقدامات کیے جاسکتے ہیں، جس کے لیے صوبے انتظامی تیاری مکمل رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button