نئے پاکستان میں فی کلو چینی کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے
کراچی/پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت ایک بار پھر100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔پشاورمیں چینی کی قیمت سو روپے فی کلو سے بڑھ گئی ہے اور کچھ دکاندار پرچون میں فی کلو 110 روپے فروخت کر رہے ہیں۔ پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا نرخ 98 تا 100 روپے فی کلو ہے۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے ریٹس کو مستحکم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔کراچی میں بھی ریٹیل پرچینی کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ ہول سیل پرچینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔ کراچی میں 3 ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔لاہور میں بھی چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایک ہی روز میں پچاس کلو کی بوری میں سو روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد چینی سو سے ایک سو پانچ روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔