میرے پاس قومی سلامتی کےبےشمار راز ہیں لیکن ۔۔۔۔ ایاز صادق نے تہلکہ خیز اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ لاہور میں میرے خلاف بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے، میری بات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، کسی کوحق نہیں کہ وہ کسی کو غدار کہے ، میرے پاس قومی سلامتی کے بے شمار راز ہیں تاہم کبھی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تقریباً 10 دن پہلے سے ہی یہ ملاقات طے تھی اور اسی سلسلے میں مولانا صاحب تشریف لے کر آئے ہیں لیکن اس میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ

ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی سوچ ہے اور ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جو چاہتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا، سیاسی سوچ ہماری مختلف ہو سکتی ہے لیکن جہاں پاکستا کی بات آتی ہے تو پوری پاکستای قوم یکجا ہے اور انشااللہ ہندوستان کو جیسے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے، آگے بھی دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میری بات پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر سیاسی بات کو جو رنگ دینے کی کوشش کی گئی اس سے پاکستان کے بیانیے کو فائدہ نہیں ہوا بلکہ اس سلیکٹڈ حکومت نے ہندوستان میں جو بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی اس کو تقویت دینے کی کوشش کی۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ہمیں اس حکومت سے شدید تحفظات ہیں لیکن وہ سیاسی اختلافات ہیں چاہے وہ سقوط کشمیر کے حوالے سے ہو۔ان کا کہنا تھا کہا کہ انہوں نے افواج پاکستان کو جو میرے بیان سے نتھی کرنے کی کوشش کی یہ پاکستان کی خدمت نہیں تھی، میرا بیان دیکھا جا سکتا ہے، سنا جا سکتا ہے اور اس میں اس حکومت کے بارے میں گفتگو کی تھی جس کو غلط انداز میں انڈین میڈیا کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے یہاں حکومتی لوگوں نے غلط انداز میں پڑھا جو سراسر پاکستان کے خلاف سازش ہے۔پی ڈی ایم کے صدر کا کہنا تھا کہ آج تک ایسی حکومت نہیں دیکھی جو آ بیل مجھے مار کی پالیسی پر گامزن ہو۔مولانا فضل

الرحمان نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے، ناجائز حکومت ہم پر مسلط نہ کی جائے، ملک میں بحران پیدا کیے جا رہے ہیں۔ حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ایاز صادق نے انتہائی ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے، پی ڈی ایم قائم ہے، توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم شیڈول کےمطابق اپنے جلسے جاری رکھے گی۔پی ڈیم ایم کے صدر نے کہا کہ ہمیں احتیاط کا دامن تھامے رکھنا چاہیے، سیاست دان کا فرض ہوتا ہے عام آدمی کا ترجمان بنے، پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے، استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کےلائحہ میں شامل ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button