پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان ڈاکٹر نرگس سے ایسااعزاز اپنےنام کرلیا کہ جان کر آپ بھی ان پر ناز کرینگے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کوانٹم ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا کو میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے 5 اسکولز میں سے ایک ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی نئی ڈین نامزد کردیا گیا۔ایم آئی ٹی نیوز کے مطابق وہ یکم ستمبر کو ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی نئی ڈین بنیں گی اور مائیکل سیپسر کی جگہ لیں گی۔مائیکل سیپسر 6 سالہ سروس کے بعد فیکلٹی میں ریاضی کے ڈونر پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نرگس ماول والا خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کی تفصیلات معلوم کرنے کے باعث جانی جاتی ہیں جو انہوں نے لیزر انٹر
فیرو میٹر گریویٹشنل-ویو آبزرویٹری(لیگو) [ Laser Interferometer Gravitational-Wave Observatory] کی ممتاز رکن کی حیثیت سے کی تھی۔نرگس ماول والا کو تحقیق اور درس و تدریس کے میدان میں خدمات کے باعث کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے اور وہ 2015 سے شعبہ طبیعات کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔رپورٹ کے مطابق وہ ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی ڈین بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ نرگس ماول والا اس حوالے سے کافی پرجوش اور پُرامید ہیں، یہاں تک انہوں نے اسکول اور انسٹیٹیوٹ کو مجموعی طور پر درپیش غیرمعمولی چیلنجز کو بھی تسلیم کیا جو اس مشکل وقت میں اسے درپیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس لمحے میں ہیں جہاں بہت بڑی تبدیلیاں موجود ہیں، ہم ایک عالمی وبا اور معاشی چینلج کے وسط میں ہیں اور کم از کم امریکی تاریخ کے ایسے لمحے میں موجود ہیں جہاں نسلی اور سماجی انصاف مضبوط ہونا ناگزیر ہے۔نرگس ماول والا نے کہا کہ لیڈرشپ پوزیشن پر ہونے کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس اہم اور پُرامید طور پر دیرپا اثرات مرتب کرنے کے مواقع موجود ہیں۔