وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتھپڑ رسید کردیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتھپڑ رسید کردیا، ‘اب تک نیوز چینل’ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ہوگئی،تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے باہر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا اورروکے جانے پر
شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے میٹنگ میں ہونے کے باعث اعظم خان نے مبینہ طور پر وزیر خارجہ کو اندر جانے سے روکا جس پر وزیر خارجہ نے مشتعل ہو کر اعظم خان کو تھپڑ رسید کر دیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پیش آیا جبکہ تھپڑ رسید کر کہ وزیر خارجہ وزیر اعظم آفس میں داخل ہوئے اور وزیراعظم سے شکایت بھی کی۔ خیال رہے کہ اعظم خان خیبر پختونخوا (کے پی) سے دوسرے سینئر بیوروکریٹ ہیں جو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل شمشیر علی خان ہی دوسرے سرکاری ملازم تھے جنہوں نے مختصر مدت کیلئے اسی عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔زیادہ تر اس عہدے پر پنجاب کے افسران براجمان رہے ہیں۔ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے افسران نے شاذ و نادر ہی یہ عہدہ پایا ہے۔ اعظم خان حال ہی میں ایک مشکل صورتحال کے بیچ رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے ان پر سازش کرنے کا الزام عائد کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ ان کے عہدے سے نکل جانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پھر کے پی کے سابق چیف سیکرٹری شہزاد ارباب،نے بھی اعظم خان پر انگلی اٹھائی جب انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شہباز گل نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی تردید کردی، وزیراعظم کے مزیر نے خبر نشر کرنے والے چینل کیخلاف پیمرا میں جانے کا اعلان بھی کردیا، تفصیلات کے مطابق آج خبر آئی تھی کہ ‘اب تک نیوز چینل’ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود
قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ہوگئی، تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا۔میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے۔ وزیراعظم آفس کے باہر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا اورروکے جانے پر شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی۔