اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے شیلنگ کردی۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ بھی ہوئی۔ وفاقی دارالحکومت میں مظاہرین نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف جمعہ کو مذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کا راستہ روکنے کیلئے کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین جب سرینا چوک پر پہنچے تو پولیس کی رکاوٹوں کا سامنا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں مگر پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے

روک دیا جس کے باعث احتجاج پرتشدد صورت اختیار کرگیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران سڑک کے اطراف جھاڑیوں کو بھی کسی نے آگ لگا دی۔دوسری جانب پاکستان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر گلی گلی تیاریاں ہو رہی ہیں، مساجد ، بازار اور چوراہے سجے ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں اور صوبائی درالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔عاشقانِ رسول اپنے اپنے انداز حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں میلاد النبیﷺ کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر لوگوں نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا جبکہ تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا۔کراچی میں عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے لانچ ریلی ، ریلی بھٹ آئی لینڈ سے ہوتے ہوئے مختلف جزیروں پر جائےگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button