اب بات معافی سے آگے نکل چکی، حکومت نے ایاز صادق کیخلاف سخت کاروائی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔سابق سپیکر کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے اب قانون اپنا راستہ لے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔یاد رہے کہ ایاز صادق قومی اسمبلی میں اپنی ایک تقریر کی وجہ سے اس وقت تنقید کا شکار ہیں۔تاہم ، ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کل جو میں نے اسمبلی میں بیان دیا اس میں بھارتی میڈیا کا جو رد عمل

آیا وہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی‘۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھی اس بیان پر گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس اور کہا کہ ‘ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔’انہوں نے کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button