کورونا کے باعث24گھنٹوں کے دوران کتنےا فراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کے سلسلے میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیس افراد کورونا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 32933 ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 1078 کیسز سامنے آئے۔جمعرات کے روز بتایا گیا تھا ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 29 ہزار 449 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک 43 لاکھ 76ہزار 604 سے زائد کورنا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ورونا وائرس کے مزید 908 کیسز سامنے آئے تھے، مزید 16 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 824 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 775 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 11 ہزار 695 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 624 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 44 ہزار 765 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 611 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 587 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 347 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 39 ہزار 277 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 273 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 19 ہزار 454 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 215 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 876 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 149 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 211 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 92 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 938 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 88 مریض وفات پا چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button