ایاز صادق نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیکر 27فروری سے دبائو کا شکار بھارت کو ریلیف دیدیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ 27 فروری کے بعد بھارت شدید دباؤ میں تھا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے متنازع بیان دے کر بھارت کو ریلیف فراہم کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا۔ایاز صادق کے اس بیان کے بعد مسلم لیگ ن اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز پاک فوج نے بھی ایاز صادق کے بیان پر شدید ردعمل دیا۔جب کہ پاکستانی عوام میں بھی اس حوالے سے خاصا غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جو بات ایازصادق نے کی وہ تو سب کو معلوم تھی،وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت حملہ کر سکتا ہے۔بھارت نے تو خود اعلان کیا تھا کہ ہم حملہ کریں گے۔لیکن اس وقت پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے مل کر بہت اچھا فیصلہ کیا۔ایاز صادق نے تقریر کے دوران جو الفاظ استعمال کئے وہ ان کا اپنا تبصرہ تھا۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ بھارت پچھلے دو سال سے بہت دباؤ میں تھا لیکن ایاز صادق کے بیان نے انہیں ریلیف فراہم کیا ہے۔بھارت خوش ہے کہ پاکستان کے اتنے بڑے سابق اسپیکر قومی اسمبلی یہ بیان دے رہے ہیں۔ایاز صادق نے پاکستان کی فتح کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے ہم نے امن کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستانی عوام بھی خوش تھی کہ ہم نے بھارت پر فتح حاصل کی ہے۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ ایاز صادق کو نواز شریف سے حوصلہ ملا ہے۔جب انہوں نے دیکھا کہ نواز شریف اس حد تک آگے چلے گئے ہیں تو ایاز صادق نے اس سے بھی آگے جانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button