پیپلزپارٹی کا لیگی رہنما کے بھارتی پائلٹ سے متعلق متنازعہ بیان پر سخت ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے بھارتی پائلٹ سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کی قیادت سے معافی کا مطالبہ کرے۔ایاز صادق کا بیان سچا ہو ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھارت سے خوفزدہ نہیں ہوا ۔ہمیشہ بھارت ہی پاکستان سے خوفزدہ ہوا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ ن لیگ کو ایاز صادق کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے

کہ سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا جس سے ملک کا وقار کم ہو اور دشمن خوش ہوا،ان کا بیان سچ ہے یا جھوٹ قابل مذمت ہے،نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،ان کا علاج کروایا جائے، اس لیے شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بیانیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے اندر بھی غلطیاں ہوں گی ۔ مریم نواز ہماری محترم بہن ہیں مگر جو بھی غلطی کرے اسے سزا ملنی چاہیے ۔میاں صاحب کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اس کو بھی عزت دو۔وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کراچی سے خیبر تک تمام کسانوں کو مفت بیج دیں، میری سروسز حاضر ہیں،مفت آٹا دیں میں مدد کرنے کو حاضر ہیں۔جب کہ مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے سابق سپیکر سردار ایاز کی اسمبلی فلور پر کی جانے والی انتہائی غیر مناسب تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام کے اجلاس اور ان کا ایجنڈا قومی راز، عوامی فورم پر بیان کرنا عین غداری ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیاست دان اپنے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ریاست کو کمزور کرنے کی گہری سازش کا حصہ بن رہے ہیں جس کی مثال گزشتہ روز اسمبلی تقریر کا بھارتی میڈیا پر بطور خصوصی نشریات نشر ہونے سے عیاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہایاز صادق کا بیان قومی سلامتی کے لیے ناقابلِ برداشت اور قابلِ مذمت ہے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button