گستاخانہ خاکوں پر ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا۔۔۔طلع البدر علینا، طیب اردوان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا “طلع البدر علینا”ترکے کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اورزمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔ترکے کے صدرنے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔ “طلع البدرعلینا۔” حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں اسلام مخالف نفرت انگیز بیانات اوراقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھرتوہین آمیزخاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیراورفرانسیسی صدرکی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیب کے نمائندہ اعلیٰ مگیل اینجل موراتینو نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بے چینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداراکے کے مطابق انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن اور بھاری چارے کی فضا پیدا کرنے کے لیے مذاہب کا باہمی احترام بہت ضروری ہے۔ مذاہب اور مقدس شخصیات کی توہین سے سوسائٹی میں منافرت اور شدت پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار کا استعمال اس انداز میں ہونا چاہیے جس میں مذاہب ، ان کی تعلیمات اور اصولوں کا احترام بھی ملحوظ رکھا گیا ہو۔واضح رہے کہ فرانس میں اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مسلسل نفرت انگیز بیانات اور اقدامات سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ ماہ رسوائے زمانہ اخبار شارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت، فرانس میں ان کی تشہیر اور فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیانات کے بعد مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button