عافیہ صدیقی نے رحم کی اپیل پر دستخط کردیے،پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزرات خارجہ نے تحریری جواب دے دیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر نے قونصلرملاقاتیں معطل کی ہوئی ہیں، عافیہ صدیقی سے بھی ہمارے قونصل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں۔وزرات خارجہ کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق قونصل جنرل جیل حکام سے رابطے میں ہیں، 24 ستمبر کو قونصل جنرل

ہیوسٹن کی ملاقات عافیہ صدیقی سے ہوئی تھی، ملاقات کےدوران بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور عافیہ صدیقی کو ماہر نفسیات نے ذہنی حوالے سے صحت مند قرار دیا۔ڈاکٹر بابر اعوان نے سینیٹ میں بتایا کہ پچھلے مہینے رحم کی پٹیشن پر ڈاکٹر عافیہ نے دستخط کیے ہیں، جیل انتظامیہ کے ذریعے پٹیشن امریکی صدر کو بھیجی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اختیار میں ہو تو ایک ہفتے میں عافیہ صدیقی کو واپس لے آئیں، عافیہ کی رہائی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ارکان سینیٹ اپنے خرچ پر امریکہ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایمل کانسی اور عافیہ صدیقی کو حوالے کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے۔وزرات خارجہ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ کورونا کے باعث ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ہمارے کونسل جنرل کی ملاقاتیں رک گئی ہیں ۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ کورونا کی وجہ سے فیڈرل میڈیکل سینٹر کارسویل میں جیل حکام کی جانب سے کونسلر ملاقاتیں معطل کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button