جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا اس میں تو ابھینندن سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسد عمر کا کہنا ہے کہ جس میٹنگ کا ایاز صادق نے ذکر کیا اس میں تو ابھینندن سے متعلق کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کا بیان ایک حیرت انگیز بات ہے. میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس کا وہ زکر کر رہے ہیں. وہاں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی. ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ اس سے اگلے دن پہلی دفعہ زیر بحث آیا تھا. ایسا سفید جھوٹ کس کو خوش کرنے کے لئے بولا جا رہا ہے؟۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، حملہ اس لیےنہیں ہواکہ پیغام دیاگیاحملےکی تیاری کابھی پتہ ہے، جواباً اس سےزیادہ کاری ضرب لگانےکی تیاری بھی مکمل ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جو بیان دیا گیا وہ آئین اورقانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ ان لوگوں کوحساب دیناہوگا اورمعافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کون کراتا ہے؟انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگا اور اس کی قیادت نے وضاحت بھی نہیں کی۔وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ہمارے بہادرشاہینوں نے بھارتی جہازکو گرایا اور اس کے پائلٹ کو پکڑا۔ انہوں ںے کہا کہ ذمہ دارریاست کے طورپرہم نےامن کی خاطربھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے وزرائےاعظم میں فیصلے کرنےکی اہلیت ہی نہیں تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کوعالمی طورپرسراہا گیا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی تھی آپ اس کومتنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بیانیے سے ملک کونقصان پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button