وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء کی شرکت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئے بڑا ترقیاتی پیکج دیا جائے گا، گوادربندرگاہ ملکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، بلوچستان کو غربت اور پسماندگی سے نکالنا اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق،وفاقی وزیر برائے

بحری امور سید علی حیدر زیدی،وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر برائے کامرس عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند، متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹرز صاحبان اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو جنوبی بلوچستان، خصوصاً خضدار، آوران، چاغی، خاران، واشک، لسبیلہ، گوادر، پنجگور اور تربت کے پسماندہ اضلاع کے لیے تجویز کردہ ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور جنوبی بلوچستان کے لیے سڑکوں، توانائی، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم، تعلیم، صحت، زراعت، مویشی، ماہی گیری اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی بلوچستان پچھلے ادوار میں نظر انداز رہا۔ماضی میں بلوچستان کے لوگوں کو غربت اور پسماندگی کا سامنا رہا۔ ہماری حکومت نے بلوچستان کی ترقی کو اولین ترجیح دی۔ یہ خطہ ملک کے باقی علاقوں کی طرح ترقی کرے گا۔ گوادربندرگاہ خاص اہمیت کی حامل ہے۔ گوادر بندرگاہ خاص اہمیت کی حامل اور ملکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد جنوبی بلوچستان کا دورہ کروں گا۔ جنوبی بلوچستان کے عوام کے لیے جامع ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔ اسی طرح اس پیکچ میں شامل منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ 24 جولائی 2020 کو ہونے والی قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کے پس منظر میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطح اجلاس ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button